رانا ثناءاللہ نے مہنگائی کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز دے دی

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 05:24am

لاہور:مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے مہنگائی کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز دے دی،کہا کہ  مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمیعت علما ءاسلام ف کو ایک نقطہ پر لا کر رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف مہنگائی اورلنگرخانےکھولےہیں،مشیراطلاعات مہنگائی کا جواب دیں،موجودہ حکومت ڈیلیور کرنے کے قابل نہیں، ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف مڈٹرم انتخاب ہے، مہنگائی کے خلاف احتجاج میں مسلم لیگ نون صرف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی بلکہ قیادت بھی کرے گی۔

راناء ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نےحج سمیت ہرچیزسےسبسڈی واپس لےلی ہے،ڈالرکی قیمتوں سےمتعلق شروع کی گئی انکوائری کاکیا ہوا؟آٹےاورچینی کےذریعےعام آدمی کی جیب پرڈاکہ ڈالا گیا ،مہنگائی اگرکرپشن کی وجہ سےہوتی ہےتوعوام خوداندازہ لگالے،مسلم لیگ ن اپوزیشن کا بھرپورکردارادا کریں گی،تمام اپوزیشن پارٹیوں کےساتھ احتجاج کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ءراناثناءاللہ نے رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ احتجاج کے عزم کا بھی اعلان کر دیا۔

رانا ثناءاللہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے لیگی قیادت کے خلاف لب و لہجے کوہدف تنقید کا نشانہ بنایااور ساتھ ہی خبردار بھی کر دیاکہا کہ فردوس عاشق اعوان سےگزارش ہےمہذب الفاظ استعمال کریں۔

رانا ثنااللہ کا مزیدکہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو انکوائرئ سے پہلے ہی آٹے اور چینی بحران پر کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

ن لیگ کے رہنماءنے صحت کارڈ کو اپنے نام سے شروع کرنے پر حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ کل لاہور میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کیےگئے،یہ منصوبہ پاکستان کارڈ کےنام سےہم نےشروع کیاتھا،سیف سٹی پروجیکٹ کے4ہزارکیمرےخراب پڑےہیں،سیف سٹی پروجیکٹ پرتوجہ دی جاتی تولاہورکرائم فری شہرہوتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کےلیےکام کرنےوالوں کرپکڑاجارہاہے،12ہزارمیگاواٹ بجلی ہمارےدور میں سسٹم میں شامل ہوئی،ن لیگ کی حکومت نےملک کواندھیروں سےنکالا،موجودہ حکومت کی18ماہ کی کارکردگی دیکھ لیں ،ہم نے15ہزارکلومیٹرموٹروےاورسڑک بنائے،کسی منصوبےمیں بھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،حکومتی نقطہ چینی کےباوجودایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،موجودہ حکومت نےکنڈنی اسپتال کو بربادکردیا۔

سابق وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی سیاست میں آنےسےپہلےبھی بزنس کرتی تھی،شریف فیملی کےبزنس پربھی بات کی جاتی ہے،توہین آمیزالفاظ کےاستعمال کاسلسلہ رکنا چاہیئے،کنٹینرسے غلط الفاظ کا استعمال شروع ہواتھا ،ہمارےترقیاتی منصوبے کارکردگی کاثبوت ہیں،کوئی پروپیگنڈا ہماری کارکردگی کوجھٹلانہیں سکتا۔

Read Comments