'پاکستان نے انسداد دہشتگردی کےلئے کلیدی قربانیاں دیں'

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 04:44am

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی وبنیادی حقوق کے مکمل احترام پرزور دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیرکے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

 اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئیترس نے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس  میں کہا اقوام متحدہ کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے۔دونوں ممالک پرزوردیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔صرف ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی وبنیادی حقوق کے مکمل احترام پرزوردیا ۔

 سیکریٹری جنرل نے کرتارپور کوریڈورکے اقدام کو مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی مثال قرار اور خطے میں امن کے فروغ  کےلئے اہم قرار دیا۔

سیکریٹری جنرل نے کہا افغانستان میں قیام امن کے بعد افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی یقینی بنانا ہوگی۔

سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے انسداد دہشتگردی کےلئے کلیدی قربانیاں دیں ۔

 سیکریٹری جنرل نے کہاکہ اسلام آباد اقوام متحدہ کا فیملی اسٹیشن ہے۔نفرت آمیز رویہ، اسلاموفوبیا کے بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ملٹی لٹرل ازم پریقین رکھتے ہیں۔بھارت نے 5اگست کو یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کا کسٹوڈین ہونے کے ناطے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدآرمد یقینی بنائیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کرتارپورراہداری کی تکمیل، بھارت میں بابری مسجد کا فیصلہ یہ دو ہمسائیوں کی پالیسی واضح کرتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی وزارت خارجہ آمد پران کا خیر مقدم کیا۔

یو این  سیکریٹری جنرل نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا بھی لگایا۔

Read Comments