کراچی کے علاقے کیماڑی کی فضا میں زہر آلود گیس پھیلنے سے 4افراد جاں بحق

شائع 16 فروری 2020 07:30pm

کراچی کے علاقے کیماڑی کی فضا میں زہر آلود گیس پھیل گئی۔پل بھر میں کئی افراد نڈھال پڑ گئے۔اب تک چار افراد نے دم توڑ دیا۔کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

زہریلی گیس کا اخراج کیسے ہوا؟ متضاد بیانات سامنے آگئے۔

ایس پی کیماڑی کہتےہیں کراچی پورٹ پرکنٹینر سے گیس کا اخراج ہوا۔اس کنٹینر میں مٹر کو محفوظ رکھنے والا کیمیکل تھا۔

یوسی چیئرمین نے کنٹینر سے گیس کے اخراج کا تو کہالیکن وہ اسپرے سے نکلنے والی گیس قرار دی گئی۔

مگر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان نے تو ان بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایساکوئی جہاز پورٹ پر نہیں لگا جس سے بو پھیلی ہو۔متاثرہ افرادکو روڈ سے اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےرپورٹ طلب کرلی جبکہ آئی جی سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا۔

Read Comments