Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ، وزیراعظم ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان پر ترجمانوں کو اعتماد میں لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق ،پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورہوگا ۔
وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمان کو اہم امور سے متعلق گائیڈ لائن بھی دیں گے، اجلاس میں قومی و ملکی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم ترک صدر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان پر ترجمانوں کو اعتماد میں لیں گے۔