فوادچوہدری کاچیف جسٹس سے صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 03:16pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ  ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیف جسٹس پاکستان سے صحافی عزیزمیمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ایجنسی کیس کی تحقیقات کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عزیزمیمن نے قتل سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پرالزامات لگائے،عزیزمیمن نے ویڈیو میں اپنی مشکلات بیان کیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  عزیزمیمن نے پیپلزپارٹی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا، عزیز میمن دھمکیوں سے آگاہ کرنے اسلام آباد بھی آئے۔

Read Comments