اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر کی معطلی کی سفارش پرعملدرآمد روک دیا

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 10:43am

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی معطلی کی سفارش پرعملدرآمد سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئراسلام آبادکی معطلی کی سفارش کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

میئر اسلام آباد کے وکیل نے دلائل دیئے کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے معطلی کی سفارش خلاف قانون ہے ، چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کو غیرجانبدار ہونا چاہیے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز کو بطورچیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کام سے روکا جائے۔

 عدالت نے وفاقی حکومت کو21 فروری تک میئراسلام آباد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، علی نوازاعوان اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

Read Comments