Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:مسلم لیگ نون کے رہنما ءرانا مشہود احمد نے نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود احمد نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب کے نئے قانون کے بعد پبلک آفس ہولڈر کے اختیارات سے تجاوز سے متعلق نئے قانون وضع کئے گئے ہیں،نیب پہلے ہی طلب کرکے تحقیقات کرچکا ہے اور دو ہزار سترہ میں انکوائری بند کردی گئی تھی، غیر قانونی اقدام کو چھپانے کیلئے نیب نے دوبارہ طلب کیا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نیب کا 17 فروری کیلئے طلبی کا نوٹس غیر آئینی قرار دے اور نیب کی انکوائری فوری طور پر روکی جائے۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب نے سابق صوبائی وزیر کو آج طلب کیا تھا، رانا مشہود پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔