Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی مجموعی تعداد 7ہوگئی جبکہ 100سے زائد افراد متاثر ہیں۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہرآلود گیس کے اخراج کے باعث ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ،جناح اسپتال اور ضیاءالدین اسپتال میں درجنوں افراد زیرعلاج ہیں۔
شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ جیکسن تھانے میں درج کرلیا گیا، گیس کہاں سے آئی؟َ تاحال معلوم نہ ہوسکا ۔
رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک جلد پہنچنے کی ضرورت ہے۔
علاقے کی فضا میں اس وقت بھی گیس کی بو شامل ہے، کئی لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر رشتے داروں کے پاس منتقل ہوگئے۔
چوبیس گھنٹے کے دوران مزید کئی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعلقہ ادارے گیس لیکج کے حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہیں۔