Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ 21ویں صدی میں اقوام متحدہ میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوگا،چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے لاہور کی لمزیونیورسٹی میں طلباء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کےدرمیان ڈائیلاگ کا ہوناضروری ہے،اقوام متحدہ میں نوجوانوں کاکردار اہم ہوتا ہے،طلباء ہرشعبےمیں اپنےصلاحیتوں کالوہامنواسکتےہیں۔
انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ 21صدی میں اقوام متحدہ میں نوجوانوں کاکرداراہم ہوگا،نوجوان دنیا میں مثبت انقلاب لاسکتےہیں،آج ہمیں بےشمارمسائل کا سامنا ہے،جدیدٹیکنالوجی سےمسائل پرقابو پایاجاسکتا ہے ،اداروں میں مذاکراتی عمل کو جاری رہناچاہیئے،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سےہم آہنگ کرناہوگا۔
یو این سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ نئی تجاویزدینےوالےنوجوانوں کی بات سنی جانی چاہیئے،چیلنجزسے نمٹنےکےلیے ہمیں نصاب میں بھی تبدیلی کرناہوگی،آج کےدور کا بڑا مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی ہے،موسمیا تی تبدیلی کو سامنے رکھ کرفیصلےکرناہوں گے،ہم نےمسئلہ کشمیرپربات کی،انسانی حقوق کااحترام ہوناچاہیئے۔