Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور ہائی کورٹ نے 2017 میں ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے اسکول فیس میں 5 سے 8 فیصد اضافے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نجی اسکولوں کی فیس میں اضافے کے معاملے پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے 2017 کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے 5 فیصد سے زائد بڑھائی گئی فیس کالعدم قرار دے دی۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے اسکول فیس میں 5 سے 8 فیصد اضافے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ 5 پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نجی سکول فیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رعایت کو واپس نہیں لے سکتے۔
عدالت نے نجی اسکولوں کی جانب سے وصول اضافی فیس بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔