'انتونیو گوتیریس پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور آزادی کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں'

شائع 18 فروری 2020 02:51pm

وزیراعظم کی معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان نے کشمیر پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیان کو کشمیری عوام کی فتح  قرار دےدیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس  کے دوران  فردوس عاشق اعوان نے  سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے کشمیر کے حق پر مبنی بیان کا شکریہ ادا  کرتےہوئے کہا کہ انتونیو گوتیریس پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور آزادی کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارت میں متنازعہ شہریت قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی دیکھ رہی ہے۔پاکستانی حکومت عمران خان کی قیادت میں اقلیتوں کو سینے سے لگائے ہوئے ہے جبکہ  بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کررہی  ہے۔

 فردوس عاشق نے کہا کہ امید کرتے ہیں کشمیر پر سیکریٹری جنرل کا بیان مسئلے کے حل کےلئے عملی اقدامات میں تبدیل ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کےساتھ دل بھی جڑے ہوئے ہیں۔وزیراعظم ماحولیات کے تحفظ کے بڑے داعی ہیں ۔کھیلوں کے عالمی مقابلوں کا کامیاب انعقاد حقیقی معنوں میں تبدیلی ہے۔عالمی برادری پاکستان کو اب پرامن ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

Read Comments