پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کےلئے جامع روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت

شائع 18 فروری 2020 04:42pm

وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے کےلئے جامع روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔حکومت کو احساس ہے کہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Read Comments