Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،3ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے روز بھی 94ہزار ٹیمیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے گھر گھر جاکر 5سال سے کم عمر بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں۔
پولیو ورکرز کہتے ہیں والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں، قطرے نہ پلوائیں تو محنت ضائع جاتی ہے۔
پانچ سال کی عمر کے ایک کروڑ 94 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا،2 روز کے دوران ایک کروڑ 40لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تاہم 3ہزار 800والدین نے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔
تیسرے روز 55لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔