‘وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کےلیےبڑاقدم ہے’

اپ ڈیٹ 19 فروری 2020 08:25am

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کے لیےبڑا قدم ہے، قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے اسمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے،ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنی کندھوں پر اٹھائے،وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے،عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کےلیے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے،عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہناتھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کے قانون پر عمل داری کے پختہ عزم کااظہار ہے،یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کے لیے عملی قدم ہے،کھانے پینے کی چیزوں کی سمگلنگ  قیمتوں میں اضافے اور عوامی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی پیش رفت کو بھی تیز رفتار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Read Comments