شیخوپورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

اپ ڈیٹ 19 فروری 2020 10:37am

شیخوپورہ کے گاؤں شرقپور روڑ پر مکان کی کچی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ میں شرقپور شریف کے قریب  گاؤں غازی پور میں خستہ ہال مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 2بہن بھائی جاں بحق جبکہ باپ اور70سالہ دادا زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکل کر ٹی ایچ کیو اسپتال شرقپور پہنچایا۔

 جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ نشا اور 13سالہ اللہ رکھاجبکہ زخمیوں میں والد ذوالفقار اور دادا محمد علی شامل ہیں، حادثے کے بعد علاقہ میں سوگ کی فضا ءہے۔

Read Comments