پی آئی اے کا جہاز گم نہیں فروخت ہوا، قومی ایئرلائن کاجواب سپریم کورٹ میں جمع

اپ ڈیٹ 19 فروری 2020 10:59am

اسلام آباد: قومی ایئرلائن نے طیارہ گمشدگی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا جہازگم نہیں فروخت ہوا۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے طیارہ گمشدگی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

 پی آئی اے نے مؤقف اپنایا کہ جہاز2016 میں اپنی عمر پوری کرچکا تھا، سول ایوی ایشن کی اجازت سے جہاز گراؤنڈ ہونے کے لیے جرمنی بھیجا ، جہاز فلم کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جس مد میں 2 لاکھ 10ہزار یورو ملے ، جہازایک لاکھ تین ہزار اور 2 انجن 13لاکھ ڈالرمیں فروخت ہوئے۔

 پی آئی اے نے بتایاکہ موجودہ انتظامیہ نے چارج سنبھالا تو نیب اور ایف آئی اے تحیققات کر رہے تھے ،پی آئی اے انتظامیہ تحقیقات میں بھرپورتعاون کر رہی ہے۔

 جواب میں سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کا پاکستان ایئرفورس سے جاری این او سی بھی جمع کرایا گیا ہے۔

Read Comments