Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ واہگہ بارڈر کیس میں 3مجرمان کو مجموعی طور پر 5،5بار پھانسی کی سزا سنا دی۔
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے واہگہ بارڈر خود کش حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی قانون کی دفعات کے تحت مجرم حسین اللہ،سعیداللہ اور حسیب اللہ کو مجموعی طور پر 5،5مرتبہ پھانسی کی سزاء کا حکم سنا دیا۔
مجرمان کو ایک بار عمر قید جبکہ 30زخمی افراد کے جرم میں 300سال قید کی سزاء سنائی گئی،مجرمان کو مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 9 سال اور 6 ماہ مزید قید کاٹنا ہو گئی۔
عدالت نے عدم ثبوتوں اور ناکافی شہادتوں کے باعث شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم شفیق،غلام حسین اور عظیم کو بری کر دیا۔
یاد رہے کہ 2014 میں ہونے والے واہگہ بارڈر خود کش حملہ میں بچوں خواتین اور مردوں سمیت 55 افراد شہید اور 120 زخمی ہوئے تھے۔