Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد قتل اور2زخمی ہوگئے،لاشیں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
نصیر آباد کے علاقہ نیوچاکرہ راولپنڈی میں لڑائی جھگڑا کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔
ایس پی پوٹھوہار سید علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ کوفوری ملزمان کوگرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے فرانزک سائنس لیبارٹری موقع پر طلب کرلی گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں،پولیس نےضروری کارروائی کے بعد تفتیش شروع کردی۔