چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ناساز طبیعت کے باعث چھٹی پر چلے گئے

اپ ڈیٹ 21 فروری 2020 04:26am

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ ناساز طبیعت کے باعث چھٹی پر چلے گئے،شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کرنی تھی تاہم چیف جسٹس اطہرمن اللہ طبیعت ناسازی کے باعث چھٹی پرہیں ، جس کے باعث ضمانت کی دونوں درخوست پرسماعت 24 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ جمعے کے روزبھی کیسزکی سماعت نہیں کریں گے،کرونا وائرس سے متعلق کیس پرکل ہونے والی سماعت اب ہفتے کے روزہوگی۔

شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس جبکہ احسن اقبال ناروال سپورٹس سٹی اسکینڈل میں گرفتارہیں ،دونوں رہنماؤں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

Read Comments