Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم کے میڈیا سے متعلق بیان کومسترد کردیا ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی بڑھ گئی تو اس میں اپوزیشن یا میڈیا کا کیا قصور ہے۔
وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید کے بعد مسلم لیگ ن نے ردعمل دیتے ہوئے حکومت پرسخت تنقید کی ۔
ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان مافیا اپنی کرپشن ، چوری، معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا، اسٹیٹ بینک حکومتی نالائقی ،نااہلی اور چوری کی داستان سُنا رہا ہے۔
ترجان ن لیگ نے کہا کہ ادارہ شماریات 18ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3سے 14فیصد دکھا رہا ہے، عوام کے گھروں میں روٹی ، آٹا ، چینی نہیں ، اٹھارہ ماہ میں روزگار ، کاروبار اور گھر چھن گئے،ایسے میں اپوزیشن اور میڈیا انہیں کیا بتائے گی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ اسپتالوں میں مفت دوائی بند ہو گئی، گیس ڈھائی سو اور بجلی دوسو فیصد مہنگی ہو گئی، اٹھارہ ماہ میں12000 ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا کیا ؟ پشاورمیٹروکے کھڈے ڈیڑھ سو ارب کے ہوگئے اس میں اپوزیشن اورمیڈیا کا کیا قصور ہے؟ ۔