Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزارت ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ،24 فروری سے گوجرانوالہ ایکسپریس کا آغاز ہوگا جس کا افتتاح وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر لاہور سے گوجرانوالہ کے درمیان چلنے والی اس نئی ٹرین کا کرایہ 100روپے مقرر کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے لاہور روزانہ 3ٹرینیں چلیں گی جبکہ لاہور سے بھی روزانہ کی بنیاد پر 3 ٹرینیں گوجرانوالہ جائیں گی۔