Aaj Logo

شائع 20 فروری 2020 01:16pm

آرمی چیف کا دورہ کویت، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورے کویت پرکویتی نائب وزیراعظم، چیف آف جنرل اسٹاف اور وزیردفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔جن میں دفاعی اورسیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سرکاری دورےپر آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویتی چیف آف جنرل اسٹاف نے استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق کویتی نائب وزیراعظم اورچیف آف جنرل اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔جن میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیربحث آئے ہیں۔

 آرمی چیف نے کویتی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی ہے۔

 آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ کویت کی سیاسی اورعسکری قیادت نے پاک فوج کے پیشہ وارارنہ صلاحیتوں کی  تعریف کی ہے۔کویتی سیاسی اورعسکری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کوسراہا گیا ہے۔

ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی کےخلاف تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

Read Comments