Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے،جہاں وزیراعظم کی اہم پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی حلقے میانوالی کا دورہ کررہے ہیں، جس کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب ،وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی اہم پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی، جس میں پارٹی امور سمیت علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نمل کالج میانوالی میں کانووکیشن سے خطاب کریں گے۔
عمران خان بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت پودا لگائیں گے جبکہ وزیر اعظم کندیاں کے جنگل میں بھی پودا لگائیں گے۔