جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کوجیل جاناہوگا،وزیراعظم عمران خان

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 05:35am

وزیراعظم عمران خان نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کوجیل جاناہوگا، مافیا نے جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، درخت کاٹنے والوں سے مجرموں کا سا سلوک ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پپلاں بہت خاص مقصد کے لیے آیا ہوں،عوام کو شجر کاری کی اہمیت کا اندازہ نہیں،عوام کوپتہ ہوناچاہیئے کہ پاکستان کے لیے شجرکاری مہم کتنی اہم ہے،شجر کاری بچوں کے لیے نصاب کا حصہ ہوناچاہیئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگریزبڑےپیمانے پرجنگلات لگاکرگئے تھے،وقت کے ساتھ ساتھ مافیا نےجنگلات کا خاتمہ کردیا،ماضی میں کندیاں میں بہت بڑا جنگل تھا،پاکستان میں جنگلا ت کو اپنی آنکھوں سے تباہ ہوتے دیکھا،آج درخت نظرنہیں آتے،موسم میں تبدیلی ہمارامستقبل تباہ کردے گی،بچوں کو بتانا ہوگا کہ شجرکاری ہمارےلیے کیوں اہم ہے۔

عمران خان نے کہا ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو12موسم دیئے ہیں،ہماری غلطیوں کی وجہ سے آٹا ،چینی اور چاول مہنگاہوتاہے،ہمارے ملک میں توفصلیں مہنگی ہونی ہی نہیں چاہئیں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسلمانوں نےاسپین میں جنگلات لگائے،چھانگامانگامیں بڑے درخت تھے،آج وہاں قبضہ مافیا سرگرم ہے،مافیانےجنگلات کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے،درخت کاٹنے والوں سے مجرموں والا سلوک ہونا چاہیئے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگلات ملک میں خوشحالی لائیں گے ،ڈی آئی خان میں بنجرزمین پر جنگلات لگائے گئے،کندیاں میں بیری کے درخت لگائےجائیں گے،بیری کے شہدکی دنیا میں بہت مانگ ہے،جنگلات سےگرمی کم اور بارش زیادہ ہوگی،اسپتال اوراسکولز کی حالت بہتربنارہے ہیں۔

پولیس ریفارمز پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو کہہ دیا ہے چھو ٹے نہیں بڑے چور اور ڈاکوؤں کو پکڑیں،پہلی حکومت ہےجوبڑےبڑےڈاکوؤں کوپکڑرہی ہے،جلد ہی کرپشن کا گراف نیچے گرنا شروع ہوجائے گا، چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے چوری ختم نہیں ہوتی،بڑے ڈاکوپکڑیں گے تو چھوٹےچورخودڈرجائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چھوٹے علاقوں میں صحت،تعلیم اور پانی کا انتظام کر رہے ہیں،میانوالی میں عالمی معیار کی یونیورسٹی بنارہے ہیں،دنیا بھر سے لوگ نمل یونیورسٹی میں پڑھنے آئیں گے،پسماندہ علاقوں کو خوشحال بناکر ہی ملک ترقی کرتا ہے،پسماندہ علاقوں کوخوشحال بناناہمارافرض ہے،پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرامشن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولزاوراسپتالوں میں صرف غریب جاتےہیں،عوام کو روزگاردیناریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے،دنیابھر میں بےروزگارافرادکوریاست پیسہ دیتی ہے۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ پنجاب میں50لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈدےچک ہیں،پنجاب میں60لاکھ خاندانوں تک ہیلتھ کارڈ پہنچائیں گے،خیبرپختونخوامیں تمام غریب خاندانوں کوہیلتھ کارڈ دیں گے،ہرماہ 80ہزارافرادکوبلاسود قرض دیا جائے گا،دیہات کی خواتین کو گائیں ،بھینس اورمرغیاں دیں گے۔

Read Comments