‘بھارت مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں جل رہا ہے’
اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں جل رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 23 فروری یوم مزاحمت نسواں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی قابض افواج نے نہتی اور بے یار و مددگار خواتین کی اجتماعی بےحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔
23فروری،یوم مزاحمت نسواں کشمیرکادن مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کاسیاہ ترین دن ہے۔بھارتی قابض افواج نے نہتی،بے گناہ اور بے یار و مدد گارخواتین کی اجتماعی بےحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔#WomenResistanceDay pic.twitter.com/MNAsB0sX1j
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔
بہادرکشمیری خواتین کوسلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے بھارتی ظلم وجبرکے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔#WomenResistanceDay pic.twitter.com/hC3Zu6z7yB
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے،کوئی جبر واستبداد انہیں حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔
بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے۔کوئی جبرواستبداد انہیں حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔2/2#WomenResistanceDay pic.twitter.com/lN9e1TqGcA
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادی کشمیر پر قربان کردیا ،ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جہنوں نے اپنے لخت جگر واردیئے۔
کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادی کشمیر پر قربان کردیا۔ ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر وار دئیے۔ 2/1#WomenResistanceDay pic.twitter.com/ucsOTMplf3
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جا رہا ہے،بھارتی مرد وخواتین سڑکوں پر احتجاجا موجود ہیں۔
مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔ انڈیا میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جارہا ہے۔بھارتی مرد وخواتین سڑکوں پر احتجاجاً موجود ہیں۔ 2/1#WomenResistanceDay https://t.co/cCpnaVvCv4
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شاہین باغ کا احتجاج 60ویں دن میں داخل ہوچکا ہے ، ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
شاہین باغ کا احتجاج 60ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔2/2#WomenResistanceDay https://t.co/cCpnaVvCv4
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
