پاکستان نےدنیاکودہشتگردی سےبچانے کےلیےاہم کردارادا کیا،آرمی چیف

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 04:34am

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو دہشتگردی سے بچانے کےلیے اہم کردار ادا کیا، دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مراکش کا4روزہ سرکاری دورہ کیا ۔

سربراہ پاک فوج نے مراکش کےوزیرقومی دفاع عبدالطیف لودی سےملاقات کی،مراکش فوج کےجنرل عبدالفتح لورک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور مراکش کے درمیان سیکیورٹی تعاون، مشترکہ تربیت اور انسداد دہشتگردی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی تعاون پر بات ہوئی،اس کے علاوہ علاقائی تعاون اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل کالج ہائر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی ماحول اور اس کے چیلنجز پر بات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابیوں کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

سربراہ پاک فوج نے مراکشی عہدیدارکو یقین دلایا کہ پاکستان ہرمشکل گھڑی میں مراکش کےساتھ کھڑارہےگا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کےطورپراہم کرداراداکیا،دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں، پاکستان نےدنیا کودہشتگردی سےبچانے کے لیے کرداراداکیا۔

Read Comments