Aaj Logo

شائع 23 فروری 2020 02:35pm

'احتساب کی نام پر قوم کو بے وقوف بنایا جارہاہے'

حکمران کہتے تھے کہ جب مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے اب موجودہ حکومت چور اور کرپٹ ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ فوج میرے ساتھ ہے نہ فوج آپ کے ساتھ اور نہ عوام۔

امیر جماعت اسلامی سیراج الحق کا سوات میں مہنگائی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور ائی ایم ایف کےخلاف احتجاج کا اعلان سوات سے کررہا ہوں۔تحریک انصاف نےملک کو دنیا کا غلام بنایا۔آئی ایم ایف کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے۔ غریب عوام پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ بڑرہاہے۔بجلی کی قیمتوں میں کیوں سو فیصد اضافہ ہوا۔ اشیاء خوردوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کا ٹماٹروں سے استقبال کریں گے۔عمران خان کہتے ہیں فوج ہماری ساتھ ہے۔  خودارا فوج کو بدنام کرنا بند کردیں۔ملاکنڈ ڈویژن پر کوئی ٹیکس منظور نہیں ہے۔ کاروباری طبقے کی تمام لوگ پریشان ہے۔ کون چور ہے اب حکومت سے پوچھانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہااحتساب کی نام پر قوم کو بے وقوف بنایا جارہاہے۔اگر اپ ملک میں اسلام کا نظام چاہتے ہیں تو جماعت کا ساتھ دیں۔مجھےآئی ایم ایف نہیں قبول آئی ایم ایف کی کوئی پالیسی منظور نہیں۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ مرغی پر بیٹھ کر مریخ جانا چاہتا ہوں۔

Read Comments