Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں فلنگ اسٹیشنز کھلے رکھنے کا دورانیہ مزید13 گھنٹے بڑھا دیا۔فیصلے کے بعد دیہاڑی دار طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سی این جی صارفین کے لئےخوشی کی خبر۔سی این جی اسٹیشنز اب پیر کی صبح آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔صارفین نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔
صارفین کا کہنا تھا صبح تک گیس کھلنے سےوہ لمبی قطاروں میں لگنے سے بچ گئے ہیں۔
ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ کھولنے کا فیصلہ پریشر کی صورتحال کے پیش نظر کیا جائے گا۔