Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چینی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کوکورونا وائرس سے بچاؤکے انتظامات کرلئے ہیں ۔ وبا پرقابوپانے کےلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستانی طلبہ کے والدین کو بچوں کی ہرقسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔سماجی رابطہ کی ویب پر ٹویٹ میں چینی سفارتخانے کے حکام نے کہا کہ ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں ۔ لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلبہ کورکھنے کا مقصد وبا کوپھیلنے سے روکنا ہے۔کیونکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں ۔ کسی بھی قسم کی نقل وحرکت وائرس کو پھیلانے کا موجب ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین میں پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔ وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔اپنے بیان میں چینی سفارتخانے کے حکام نے پاکستانی طلبہ کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی مکمل گارنٹی دیتے ہوئے طلباء کے والین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلایا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے۔
چینی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کوکورونا وائرس سے بچاؤکے انتظامات کرلئے ہیں ۔ وبا پرقابوپانے کےلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستانی طلبہ کے والدین کو بچوں کی ہرقسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔
سماجی رابطہ کی ویب پر ٹویٹ میں چینی سفارتخانے کے حکام نے کہا کہ ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں ۔ لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلبہ کورکھنے کا مقصد وبا کوپھیلنے سے روکنا ہے۔کیونکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں ۔ کسی بھی قسم کی نقل وحرکت وائرس کو پھیلانے کا موجب ہو سکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چین میں پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔ وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔
اپنے بیان میں چینی سفارتخانے کے حکام نے پاکستانی طلبہ کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی مکمل گارنٹی دیتے ہوئے طلباء کے والین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلایا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے۔