Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان نے ترکی اور ایران میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات پر سخت افسوس اوردکھ کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں برادر ممالک کو پاکستان ہرممکن سپورٹ اور معاونت فراھم کرنے کے لئے تیار ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ترکی اور ایران میں زلزلہ کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو ترکی اور ایران میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر سخت دکھ ہے۔ رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکی اور ایران کے بعض حصوں میں آج آنے والے زلزلہ میں کئی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے زخمی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہے۔ہم غم کی اس گھڑی میں ترکی اور ایران کے برادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ہرممکن سپورٹ اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔