نیب ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرور ہے ،مریم اورنگزیب

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:15am

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرور ہے ، عمران خان کے حسد، انتقام، اورانا کی تسکین کے لیےنیب عدالتوں میں پیش نہیں ہورہی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے رویئے کی مذمت اور شدید احتجاج  کرتے ہوئے کہا کہ  شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کے معاملے میں نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، نیب کے وکیل کا عدالت میں پیش نہ ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑکا ثبوت ہے، جو بے گُناہ ملکی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے نیب نے تمام ثبوت ہونے کا دعوی کیا، ثابت ہوگیا نیب کے وکیل کے پاس کہنے کوکچھ نہیں ،قوم پوچھ رہی ہے وہ ثبوت کہاں ہیں؟ عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کیے جا رہے؟ ۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان نے عدالتوں سے انصاف کی امید کرتے ہوئے کہاکہ اخلاص اور ایمانداری ملکی خدمت کرنے والوں کوسزائے موت کی چکیوں میں بند کرنا ظلم ہے ، کسی کو ناحق زنداں میں رکھنا بہت بڑا ظلم ہے۔

Read Comments