Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف ریفرنس سے متعلق کیس لڑنے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائر عیسیٰ سے متعلق کیس میں حکومت کی جانب سے دلائل دینے تھےتاہم اب اطلاعات ہیں اٹارنی جنرل نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔
اٹارنی جنرل خالد جاویدخان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراؤ ہے۔
حکومت نےایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے میں وکیل مقرر کرنے کی درخواست دے دی۔
اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو قبول کیا جائے۔
حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے دلائل دینے پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا تھا،انور منصور خان کی جگہ حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کیا جس کی تین روز قبل صدر مملکت نے منظوری بھی دے دی تھی۔
Click to see more