Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثنا ءاللہ نے شہباز شریف کے مارچ تک واپس آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جلد پاکستان واپس آ جائیں گے، موجودہ حکومت اداروں کو یرغمال بنا کر اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے،عمران خان جس حالت میں تقریر کرتے ہیں تو انہیں 4 کا 12 نظر آتا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنماءرانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قید اور بدترین سیاسی نشانہ بننے کے دوران پاکستان بار کونسل اور وکلا نے بھرپور ساتھ دیا،ایسے جھوٹے مقدمات جن میں ریاست ملوث ہو پاکستان بار اپنا کردار ادا کرے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو یرغمال بنا کر اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے،مہنگائی پر ن لیگ نمبر نہیں بنانا چاہتی، پیپلزپارٹی اور مولانا نے احتجاج کا اعلان کیا ہے،ہم خود ساختہ احتجاج کرکے اپوزیشن کو منتشر نہیں کرنا چاہتے۔
لیگی رہنما ءنے مزید کہا کہ نواز شریف کا آج آپریشن ہونے جا رہا ہے جس کے بعد شہباز شریف جلد واپس لوٹ آئیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی بھی عبوری حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔