Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور : احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے بطور ڈیوٹی جج پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔
جیل حکام نے لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کو عدالت کے روبرو پیش کیا، سعد رفیق قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی میں ہونے کی بنا پر پیش نہ ہوسکے۔
جیل حکام کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پیش کئے گئے جس پر عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
کیس کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے گواہان کی حاضری مکمل کی اور گذشتہ سماعت پر جاری کئے گئے قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے، آج کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جاسکا۔
عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے 6 مارچ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔