شیخ رشید نے گوجرانوالا سے لاہور شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 11:04am

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گوجرانوالا سے لاہور شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا،گوجرانوالا سے لاہوردونوں اطراف روزانہ 3ٹرین چلائی جائیں گی، شٹل ٹرین 5بوگیوں پر مشتمل ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے ایک سال میں 7 کروڑ مسافروں کو سہولت دیتی ہے اور عمران خان کی حکومت نے گوجرانوالہ کے لوگوں کے لیے شٹل ٹرین کا آعاز کیا ہے جس کے بارے میں70 سالوں میں کسی نے نہیں سوچا۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے گوجرانوالہ سے لاہور شٹل سروس کے افتتاح کے موقع پر گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیرریلوے نے کہاکہ شٹل ٹرین سے نا ہم منافع چاہتے ہیں اور نا ہی نقصان گوجرانوالہ کے شہری شٹل ٹرین کو اپنی ٹرین سمجھ کر استعمال کریں۔

شیخ رشید نے کہا ایک ہفتے بعد دوبارہ گوجرانوالہ آوں گا اور ٹرین کا حساب کروگا اگر شٹل ٹرین کا کرایہ بڑھانا پڑا تودس 20 روپے تک مزید بڑھائیں گے اورشٹل ٹرین کا کامونکی،مریدکے اور آخری سٹاپ لاہور ہوگا۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے مزید کہاکہ ریلوے کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں اورپانچ سال کے اندر ریلوے کو خسارے سے باہر نکال لیں گے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ میں کوئی خوشامدی یا مالشی وزیر نہیں ہوںاور میں سمجھتا ہوں کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ اور عمران خان کے مخالف نہیں بلکہ ہماری حکومت کے مخالف بجلی اور گیس کے بل ہیں۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان شوق سے جلسہ کریں اگر دھرنا دیا تو دھڑ لیا جائے گا۔

مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مریم نواز کو لندن نا بھیجنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے ۔

ایم ایل ون منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرریلوے نے کہاکہ جلد دنیا کی بہت بڑی شخصیت ایم ایل ون کے منصوبے کی بنیاد رکھے گی اور ایم ایل ون میں ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے اورریلوے کے تمام ملازمین کو کنفرم کیا جائے گا ۔

اس موقع پر شیخ رشید نے گوجرانوالہ میں چھ مہینے کے اند ڈرائی پورٹ بنانے کی خوشخبری بھی سنا دی۔

Read Comments