Aaj Logo

شائع 24 فروری 2020 01:12pm

'نوازشریف کے حوالے سے بلاول نے جو بات کی ہے وہ نہ کرتے تو اچھا تھا'

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکہتے ہیں کہ میاں نواز شریف علاج کےلئے بیرون ملک گئے ہیں، ان کی طبیعت خراب ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے حوالے سے بلاول نے جو بات کی ہے وہ نہ کرتے تو اچھا تھا۔جب آصف زرداری بیمار تھے تو وہ ان کی صحتیابی کےلئے دعا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا سیاست میں جو شائستگی کا سفر کیا تھا اس کو برقرار رہنا چاہیئے۔

Read Comments