'ایران کے سفرکےلئے پالیسی تیارکررہے ہیں'

شائع 24 فروری 2020 01:38pm

کورونا وائرس کےپھیلاؤکے پیشِ نظر حکومت نے مخصوص وقت کےلئے زائرین اورتاجروں سمیت عوام  کو ایران کا سفرکرنے سے روک دیا۔وفاقی وزیر نور الحق قادری کہتے ہیں ایران کے سفر کےلئے پالیسی تیارکررہے ہیں۔ پرامید ہیں کہ جلد اس وبا پر قابو پالیا جائے گا۔

وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کی زیرصدارت ایران میں کورونا وائرس کے معاملہ پراجلاس ہوا۔

 حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین کی زیارتوں پر پابندی نہیں لگا رہی صرف مخصوص وقت کےلئے زائرین اور تاجروں سمیت عوام ایران کا سفرکرنے سے گریزکریں۔

انہوں نے کہاکہ علماء کرام اورمشائخ اپنی مجالس،خطابات اوربیانات میں لوگوں کوتعلیم دیں۔لوگوں کوشرعی پہلو سے آگاہ کیا جائے۔ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کو مدنظررکھا جائے۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری نے متاثرین کورونا وائرس کےلئے خصوصی دعا کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک چین اور ایران کےساتھ کھڑے ہیں۔ایران کے سفرکےلئے پالیسی تیارکررہے ہیں۔امید ہے جلد اس وبا پر قابو پالیا جائے گا۔

Read Comments