سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کااسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ

شائع 24 فروری 2020 04:06pm

سیکریٹریایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی نے اسلام آبادایئرپورٹ کا دورہ کیااورکرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی سیکریٹری ہوا بازی، حسن ناصر جامی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی سیکریٹری حسن ناصر جامی نے کہا کہ اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائے کے تمام ایئر لائنز مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروائے جارہے ہیں۔مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سیکریٹری نے ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک کا دورہ اور  ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے عوام اور مسافروں کی سہولت کے معمول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہوائی اڈے کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔

سیکریٹری نے سامان ، دکانوں اور اسٹالز سے متعلق مسافروں کو دی جانے والی ہوائی اڈے کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ مختلف دکانوں پر قیمتوں کی فہرستوں کا معائنہ کیا۔

فیڈرل سیکریٹری نے چائے کے مفت اسٹال کا بھی دورہ کیا۔ سی اے اے نے بین الاقوامی  اور ڈومیسٹک روانگی  میں مسافروں کے لئے مفت چائے کے اسٹال لگائے ہیں ۔

Read Comments