مبینہ چائنہ کٹنگ، غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

شائع 24 فروری 2020 04:33pm

چیئرمین نیب نے مبینہ چائنہ کٹنگ،غیر قانونی ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی شکایات کا نوٹس لیتےہوئےڈی جی نیب راولپنڈی کوتحقیقات کا حکم دےدیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے مبینہ چائنہ کٹنگ، غیر قانونی ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دےدیا ہے۔

نیب اعلامیہ میں راوئیونڈ روڈ پر الکبیر ٹاؤن میں کی تحقیقات کے لئے ڈی جی نیب لاہور کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

الکبیر ٹاؤن پر 14 ہزار پلاٹ عوام کو دھوکا دہی کے ذریعے فروخت کا الزام ہے۔الکبیر ٹاؤن نے ایل ڈی اے سے مطلوبہ اراضی کے لئے این او سی بھی حاصل نہیں کیا۔

مبینہ دھوکا دہی کے ذریعے عوام سے اربوں روپے لوٹے جا چکے ہیں۔

Read Comments