'سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی'

شائع 24 فروری 2020 06:17pm

وزیرِاعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سیاحت کے فروغ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ آنے والے مہینوں میں شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ان کی سہولیات کے لئے پیشگی منصوبہ بندی اور انتظامات کیے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے حوالےسے اجلاس ہوا۔

وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخواہ میں سیاحت کے حوالے سےزوننگ کا کام مکمل کرلیا گیا ۔گلگت بلتستان میں بھی سیاحت کے فروغ کے لئے تین زون قائم کیے گئے ہیں جن میں غذر، استور او شگرشامل ہیں۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ ابتدائی طورپرپختونخواہ کے چار، پنجاب میں ایک اوربلوچستان کے ایک ساحلی علاقے میں سیاحت کے حوالے سے آئندہ چھ ہفتوں میں ویژن ماسٹر پلان ترتیب دینے کا عمل مکمل کیا جائے۔

ویژن ماسٹرپلان بیرون سرمایہ کاروں کوسیاحت کے حوالے سے پاکستان میں سرمایہ کاری  اورانفراسٹرکچرکے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیرِاعظم نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں واقع ریسٹ ہاؤسزکی بحالی اورانتظامات سیاحت کے شعبے سے وابستہ نجی شعبے کودینے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی ۔ ماحولیات،  قدرتی حسن اور مقامی اقدارکومدنظر رکھ کر سیاحت کے فروغ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

Read Comments