اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 03:59am

لاہور:بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 نوجوان جاں بحق

لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3نوجوان جاں بحق ہوگئےجبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے پیر مکی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار 3نوجوان رات گئے جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل ڈالا۔

تینوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئےجبکہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔جاں بحق ہونیوالوں میں بارہ سالہ ارسلان،احمد اور اختر شامل ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہےجبکہ لاشوں کو ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا گیا۔

Read Comments