افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے،فردوس عاشق اعوان

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 03:59am

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےافغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے،افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔

معاون  خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آرہے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں،امن واستحکام ان کا حق ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔

Read Comments