افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے،فردوس عاشق اعوان
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےافغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے،افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آرہے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں،امن واستحکام ان کا حق ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔
#AfghanPeaceDeal testifies what @ImranKhanPTI always said, that dialogue is the only way forward. Afghans suffered due to war & deserve stability. Peace in Afghanistan is imperative to stability in region. Pak role in peace process deserves to be written in letters of gold. pic.twitter.com/x63GkQwbfI
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 1, 2020
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔