حکومت کی چاروں صوبوں میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری

شائع 04 مارچ 2020 04:40pm

حکومت نےچاروں صوبوں میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے ‏دی۔وزیرِ اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام سہولت کاری کےلئے ورکنگ گروپ ‏کے قیام کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں نئے  خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے ‏سے اجلاس ہوا۔ جس میں  چاروں صوبوں میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام ‏کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون اور حب اقتصادی زون،   ‏خیبر پختونخواہ کے رشاکئی،صوبہ سندھ میں نوشہرو فیروز  اور بھولاری اورصوبہ پنجاب میں بھلوال، ‏بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری دی ‏گئی۔

سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب  تک 13 خصوصی اقتصادی زونز ‏نوٹیفائی کئے جا چکے ہیں۔پبلک سیکٹر میں مزید بارہ جبکہ پرائیوٹ سیکٹرمیں چھ نئے زونز کے ‏قیام پر کام جاری ہے۔

وزیرِ اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام سہولت کاری کےلئے ورکنگ گروپ کے ‏قیام کی ہدایت کی۔

وزیرِ منصوبہ بندی، وزیرِ توانائی، مشیر تجارت، و دیگر متعلقین پر مشتمل ورکنگ ‏گروپ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے اپنی سفارشات  وزیرِ اعظم کو پیش کرے گا۔

خصوصی ‏اقتصادی  زونز کےقیام کے حوالے سے منظوری  بورڈکا یہ پانچواں اجلاس تھا۔‎

Read Comments