حکومت کی چاروں صوبوں میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری
فائل فوٹوحکومت نےچاروں صوبوں میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام سہولت کاری کےلئے ورکنگ گروپ کے قیام کی ہدایت دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں نئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون اور حب اقتصادی زون، خیبر پختونخواہ کے رشاکئی،صوبہ سندھ میں نوشہرو فیروز اور بھولاری اورصوبہ پنجاب میں بھلوال، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری دی گئی۔
سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 13 خصوصی اقتصادی زونز نوٹیفائی کئے جا چکے ہیں۔پبلک سیکٹر میں مزید بارہ جبکہ پرائیوٹ سیکٹرمیں چھ نئے زونز کے قیام پر کام جاری ہے۔
وزیرِ اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام سہولت کاری کےلئے ورکنگ گروپ کے قیام کی ہدایت کی۔
وزیرِ منصوبہ بندی، وزیرِ توانائی، مشیر تجارت، و دیگر متعلقین پر مشتمل ورکنگ گروپ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گا۔
خصوصی اقتصادی زونز کےقیام کے حوالے سے منظوری بورڈکا یہ پانچواں اجلاس تھا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔