'سٹیزن پورٹل کے نتائج بےمثال ہیں'

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 06:01pm

پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پر عوام کا اعتماد بڑھنے لگا۔ ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں پورٹل صارفین کی تعدا ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہونے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف 15 ماہ میں سٹیزن پورٹل صارفین کی کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک عوام کی 92 فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ سٹیزن پورٹل کے نتائج بےمثال ہیں۔

 

وزیراعظم نے سرکاری محکموں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

Read Comments