'سٹیزن پورٹل کے نتائج بےمثال ہیں'
فائل فوٹوپرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پر عوام کا اعتماد بڑھنے لگا۔ ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں پورٹل صارفین کی تعدا ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہونے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف 15 ماہ میں سٹیزن پورٹل صارفین کی کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک عوام کی 92 فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ سٹیزن پورٹل کے نتائج بےمثال ہیں۔
وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کےذریعےموصول ہونےوالی درخواستیں 15 لاکھ سےتجاوز کرگئیں جن میں سے92% نمٹائی جاچکی ہیں۔پاکستان میں اس سے پہلے اسکی نظیر نایاب ہے۔ حکومتی محکموں اورعوام کےمابین خلیج مٹانےپر میں اپنی ٹیم کوشاباش دیتا ہوں۔ عوام کوصحیح معنوں میں بااختیار بنانے کایہ عملی نمونہ ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2020
وزیراعظم نے سرکاری محکموں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جا رہا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔