Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مانسہرہ میں باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے گاڑی میں سوار دلہن سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
مانسہرہ میں تھانہ بفہ کی حدود میں چور کلاں کے مقام پر باراتیوں کی جیپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری ،حادثے میں دلہن سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔