مانسہرہ :باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق
فائل فوٹومانسہرہ میں باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے گاڑی میں سوار دلہن سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
مانسہرہ میں تھانہ بفہ کی حدود میں چور کلاں کے مقام پر باراتیوں کی جیپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری ،حادثے میں دلہن سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔