Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرکراچی کی ملیرجیل سے 188قیدی رہا کردیئے گئے ،تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث تھے۔
کراچی کے مختلف اضلاع کے ججز نے ملیر جیل کا دورہ کیا ،شہرمیں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عدالتوں کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، ملیرجیل سے 188قیدی رہا کردیئے گئے ۔
یہ تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث تھے،قیدیوں کومتعلقہ عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔